تلنگانہ میں کووڈ کے 4نئے کیسس،عوام کو ماسک پہننے، غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ

[]

حیدرآباد: گزشتہ روز ریاست میں 4نئے کیسس سامنے آنے کے بعد چہارشنبہ کے روز تلنگانہ  میں کووڈ۔19 کے فعال کیسس کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت وطبابت کے عہدیداروں نے عوام کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا۔

ڈائرکٹر پبلک ہیلت وبہبود خاندان کی جانب سے منگل کو دئیے گئے جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ کل، جملہ402 ٹسٹ کئے گئے جبکہ صحت یابی کی شرح99.51 فیصد ہے۔ کووڈ کیسوں میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطاً ماسک کا استعمال کریں۔

 گھر سے باہر نکلتے وقت تمام افراد کو ماسک پہننا چاہئے کیونکہ ماسک، کووڈ سے دفاع کی پہلی لائن ہے۔ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ماسک نا پہننا قابل جرمانہ ہے۔10 سال عمر سے کم بچوں، حاملہ مائیں، 60 سال عمر سے زائد معمر افراد کو چاہئے کہ گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

عوام سے کہا ہے کہ وہ، بلاضرورت سفر سے گریز کریں۔ بازار، عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں۔ وقفہ، وقفہ سے ہاتھ دھوتے رہیں۔ گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایم راجہ راؤ نے بتایا کہ تلنگانہ میں تاحال کووڈ کی نئی قسمJN.I کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم انہوں نے محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *