یو اے ای میں خارجیوں کے لئے سات قسم کے ویزے

[]

ریاض ۔ کے این واصف

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی باشندوں کے لئے جاری کئے جانے والے ویزوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے امارات آنے والے غیرملکیوں کےلیے سات قسم کے ویزے کی سہولت موجود ہے جن سے طلبا اور ریٹائرڈ افراد بھی مستفیض ہوسکتے ہیں۔

 

امارات الیوم کے مطابق حکومتی ادارے کا کہنا ہے امارات آنے والے غیرملکیوں کے لیے قانونی طور پر رہائشی پرمٹ ’اقامہ ‘حاصل کرنا ضروری ہے۔ اقامہ کی سات اقسام مختلف پیشوں اورطبقوں کے لیے فراہم کی گئی ہے جن میں ورک ویزا ، سٹوڈنٹ ویزا، ریٹائرڈ افراد کے لیے ویزا ، فیملی ویزا، گولڈن اقامہ، آن لائن ورک ویزا ، بزنس ویزا اوراہل خانہ کے لیے ویزا شامل ہیں۔

 

طویل المدتی ویزے پرآنے والے غیرملکیوں کو امارات میں سرمایہ کاری اور تعلیم کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جس کے لیے کسی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی۔  طویل المدتی ویزہ سرمایہ کاروں، تاجربرادری ، علوم وفنون میں ماہرافراد، فرنٹ لائن پرکام کرنے والے اورشعبہ تعلیم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا شامل ہیں۔ جنھیں طویل المدتی اقامہ یعنی گولڈن اقامہ جاری کیا جاتا ہے۔

 

ورک ویزے کی بھی تین اقسام ہیں جن میں پہلی قسم نارمل ورک ویزا ، گرین اقامہ اورتیسری قسم معاون ورکرز کی ہے جو سرکاری ، نجی شعبے یا فری زون میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ گرین اقامہ ماہرکارکنوں کو پانچ برس کےلیے جاری کیا جاتا ہے جبکہ گھروں میں کام کرنے والے افراد کو معاون ورکز ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔

 

ریٹائرڈ افراد جن کی عمر 55 برس سے زیادہ ہے ان کے لیے بھی خصوصی اقامہ پانچ برس کےلیے جاری کرایا جاسکتا ہے۔ ایسے غیرملکی جو امارات میں ملازمت کرتے ہوں یا سرمایہ کار ہوں اورقانونی اقامہ رکھتے ہوں وہ اپنے اہل خانہ کے لیے اقامہ جاری کرا سکتے ہیں جس کے لیے کم از کم تنخواہ 4000 درھم ہونا چاہئے یا اگرکسی کی تنخواہ 3000 درہم ہے تو اسے رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *