مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں 5 فلسطینی شہید

[]

راملہ: فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اتوار کے روز شمالی مغربی کنارے کے تلکرام شہر میں اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔

سرکاری بیان میں وزارت صحت نے کہا کہ پانچ افراد کو نور شمس پناہ گزین کیمپ سے شہر کے ثابت گورنمنٹ سپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہ اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے خبررساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شہر کے قریب واقع پناہ گزین کیمپ میں دس گھنٹے طویل فوجی مہم چلائی۔ آپریشن کے دوران فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں اور اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے گھریلو ساختہ بم پھٹنے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دریں اثناء، اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس نے تلکرام کے قریب پناہ گزین کیمپ میں اپنے آپریشن کے دوران کم از کم چار فلسطینیوں کو مار دیا ہے اور اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق، 7 اکتوبر کو حماس-اسرائیل تنازعہ کے نئے دور شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں کم از کم 296 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *