حضرت زہرا (س) کی شام غریباں کی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شام غریباں کی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی، چیف جسٹس محسن اژه ای، اسپیکر ڈاکٹر قالیباف،دیگر اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے خطاب میں ایرانی معروف خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی نے حضرت فاطمہ زہرا سے منقول ایک روایت بیان کرتے ہوئے معاشرے میں امام اور ولی خدا کے کردار اور امام کے دفاع کے سلسلے میں عوام کے فرائض پر روشنی ڈالی۔ 

تفصیلات کے مطابق، معروف نوحہ خواں میثم مطیعی نے مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *