جب تک اسرائیل کا آپریشن ختم نہیں ہوجاتا تب تک یرغمالیوں پر کوئی بات نہیں : حماس

[]

حماس تحریک یرغمالیوں  کی رہائی  پر اس وقت تک کسی قسم کے مذاکرات کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے جب تک کہ حماس کے لوگوں کے خلاف فوجی مہم ختم نہیں ہو جاتی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

حماس نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ یرغمالیوں کے تبادلے پر اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گی جب تک کہ اسرائیل غزہ پٹی میں اپنی فوجی مہم ختم نہیں کر دیتا ۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’حماس تحریک یرغمالیوں کے تبادلے پر اس وقت تک کسی قسم کے مذاکرات کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے جب تک کہ ہمارے لوگوں کے خلاف فوجی مہم ختم نہیں ہو جاتی۔‘‘

فلسطینی تحریک حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ پٹی سے سرحد پار سے اسرائیل کے خلاف ایک بڑے راکٹ حملے کا آغاز کیا، جس میں 1200 سے زائد افراد ہلاک اور 240 کے قریب دیگر کو اغوا کر لیا گیا۔ اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، اور حماس کے لڑاکوں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔ مقامی افسران کے مطابق غزہ میں لڑائی کے باعث اب تک 18700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے اسرائلی یرغمالیوں کی رہائی  اور بدلے میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو لے کر اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی بھی ہوئی تھی۔ اس جنگ بندی میں کئی ممالک نے اہم کردار ادا کیا تھا جن میں قطر اور امریکہ پیش پیش تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *