سعودی عرب فروغ سیاحت۔ ریاض سیزن میں وزیٹرس کی تعداد 90 لاکھ ہوگئی

[]

ریاض ۔ کے این واصف

“ریاض سیزن “ سعودی عرب کے فروغ سیاحت کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ اس شو میں ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے فنکاروں کو بین الاقوامی اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ بتایا گیا کہ ریاض سیزن کے آغاز سےاب تک وزٹروں کی تعداد 90 لاکھ ہوگئی ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جہاں تفریح کے نئے نئے شعبے شامل ہو رہے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امسال ریاض سیزن ’Big Time‘ لوگو کے ساتھ شروع کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سالوں کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے نئے انداز سے تفریح پیش کی جارہی ہے‘۔

 

“بولیوارڈ سیٹی” میں عالمی تفریحی اداروں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ بولیوارڈ ورلڈ میں بین الاقوامی ثقافتوں کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فیا الریاض میں عالمی ریستورانوں کے برانچیز ہیں جہاں دنیا کے ہر پکوان کا تجربہ کیا جاسکتا ہے۔ اب تک مختلف قسم کی ثقافتی، فنی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جاچکی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *