پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک: للت جھا کے پلان بی کا انکشاف

[]

نئی دہلی: پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ منصوبہ ساز للت جھا پلان بی بھی رکھتا تھا۔ تحقیقات کی جانکاری رکھنے والے ذرائع نے کہا کہ ابتدائی کوشش ناکام ہونے کی صورت میں بیاک اَپ پلان تیار تھا۔

پارلیمنٹ کے باہر موجود نیلم اور انمول ابتدائی منصوبہ کا حصہ تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ ملزمین نے ہنگامی منصوبہ تیار رکھا تھا۔ پلان بی کے لئے مزید 2 افراد پارلیمنٹ کے قریب موجود تھے۔

ساری سازش کا منصوبہ ساز للت جھا کہا جاتا ہے کہ مہیش اور کیلاش کے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر موجود تھا۔ پولیس ان دونوں کو حراست میں لے چکی ہے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

جمعرات کے دن للت جھا نے مہیش کے ساتھ کرتویہ پتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو قانون کے حوالہ کردیا تھا۔

نیلم اور انمول اگر پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب پہنچ نہ پاتے یا سیکوریٹی ایجنسیاں انہیں روک لیتیں تو پلان بی کے لئے مہیش اور کیلاش تیار تھے۔ یہ لوگ میڈیا کے سامنے آتشبازی کرکے اور رنگین گیس کے کنستروں کا استعمال کرکے اپنے احتجاج کا متبادل منصوبہ رکھتے تھے۔

پارلیمنٹ واقعہ کے بعد للت جھا نے دہلی سے فرار ہوکر راجستھان میں پناہ لی تھی۔ اس نے مہیش کے ساتھ وہاں ایک دن ہوٹل میں قیام کیا تھا۔

للت جھا بہار کا رہنے والا ہے لیکن مغربی بنگال میں رہتا ہے۔ مغربی بنگال پولیس نے بھی یہ پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ للت جھا جس غیرسرکاری تنظیم (این جی او) سے جڑا ہے اس کا ماؤسٹوں سے کوئی تعلق تو نہیں۔

اسی دوران دہلی پولیس اسپیشل سل نے چھٹویں ملزم مہیش کماوت کو مجرمانہ سازش اور ثبوت مٹانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مہیش کماوت فیس بک پیج بھگت سنگھ فین پیج کے ذریعہ للت جھا اور دیگر کے رابطہ میں تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *