[]
حیدرآباد _ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ڈی ایس پی نلینی کو بحال کرنے کے لئے عہدیداروں کو ہدایت دی ہیں جنہوں نے ریاست تلنگانہ کے حصول کے لیے ڈی ایس پی کی ملازمت سے استعفیٰ دیا تھا۔ چیف منسٹر نے استفسار کیا کہ محکمہ پولیس میں ایک ہی نوکری دینے میں کیا مشکل ہے؟
اگر نلینی نوکری حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، تو نلینی کو فوری ملازمت فراہم کرنے کی چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو اسے حکم دیا۔ اگر محکمہ پولیس کے رول سے نلینی کو نوکری دینے میں رکاوٹیں ہیں تو ڈی ایس پی درجہ میں کسی دوسرے محکمے میں نوکری دینے کا مشورہ دیا ۔
جب تلنگانہ ریاست کے لیے مستعفی ہونے والے قائدین کو ان کے عہدے مل گئے تو نلینی کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جائے؟ ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر نلینی ملازمت پر واپس آنا چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر ملازمت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ تلنگانہ تحریک کے دوران ڈی ایس پی کی نوکری سے استعفیٰ دینے والی نلینی نے علیحدہ ریاست کے لیے جدوجہد کی۔ پرکال ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لیا۔