ایران، دہشت گردوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات کی رات صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 12 فوجی شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعید منتظر المہدی نے مقامی ایرانی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات راسک شہر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔

درایں اثناء سیستان و بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر جنرل علی رضا مرحمتی نے جمعے کے روز میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کی رات ضلع راسک میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں کم از کم 12 ایرانی پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس وقت سیستان و بلوچستان کا پولیس کمانڈر علاقے میں موجود ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔

دریں اثناء صوبہ سیستان و بلوچستان کے پراسیکیوٹر شمس آبادی نے شہید ہونے والے فوجیوں کی تعداد 12 اور زخمیوں کی تعداد 7 بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ جیش العدل دہشت گرد گروپ نے کیا تھا جس کے بعد جھڑپیں ایک گھنٹے تک جاری رہیں۔

راسک میں دو دہشت گرد مارے گئے

راسک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر میں موجود اہلکاروں کی بہادرانہ مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ایران پاکستان سرحد پر دہشت گردوں کی شناخت کے لیے ہیلی کاپٹر کی پرواز

ایران اور پاکستان کے سرحدی مقامات پر گزشتہ رات دہشت گردانہ کاروائی میں ملوث دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے ارکان کی شناخت کے لیے ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں۔

یاد رہے راسک سیستان و بلوچستان کا ضلع ہے جو جنوب مشرقی ایران میں واقع ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *