تاریخ کے جھروکوں سے، 15 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 15 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1582اسپین، نیدرلینڈ، ڈنمارک اور ناروے نے جدید عیسائی گریگورین کیلینڈر کو قبول کیا۔

1675۔سکھ گرو تیغ بہادر کی دہلی میں شہادت ہوئی۔

1749۔ چھترپتی شیواجی کے پوتے ساہو کا انتقال ہوا۔

1791۔ورجینیا کی منظوری کے بعد بل آف رائٹس کومنظوری دی گئی۔

1792۔امریکہ میں پہلی بار جیون بیمہ پالیسی شروع ہوئی۔

1794۔ فرانس میں کرانتی کاری ٹریبول کو ختم کیا گیا۔

1803۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے اڈیشہ پر قبضہ کیا۔

1916۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران ویردون میں ہوئے جنگ میں فرانس نے جرمنی کو شکست دی۔

1930۔عظیم آسٹریلیائی کرکٹر سر ڈانبریڈمین نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنا پہلا وکٹ حاصل کیا۔

1950۔ ہندستان کے پہلے نائب وزیراعظم اور مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کا انتقال۔

1953۔ ایس وجے لکشمی پنڈت اقوام متحدہ اسمبلی کے آٹھویں سیشن کی پہلی صدر منتختب ہوئیں۔

1964۔پہلی بار چار خلاباز خلائی سفر پر روانہ ہوئے۔

1965۔گنگا ندی کے دہانہ پر آئے سال کے تیسرے بھنور میں 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

1965۔امریکہ کے دو خلائی جہازوں جیمنی 6 اور جیمنی 7 نے پہلی بار دو الگ الگ مدار میں ساتھ ساتھ چکر لگایا۔

1966۔مشہور کارٹون کردار ’مکی ماووز‘ کے خالق امریکی کارٹونسٹ والٹ ڈزنی کا انتقال ہوا۔

1971۔سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے مشرقی قزاخستان میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1976۔ سموا اقوام متحدہ کا رکن بنا۔

1976۔ فٹبال کھلاڑی بیچنگ بھوٹیا کی سکم میں پیدائش ہوئی۔

1978۔امریکی صدر جمی کارٹر نے یکم جنوری 1979ء سے چین سے سفارتی تعلقات قائم کرنے اور تائیوان سے تعلق منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔

1991۔ معروف فلم ہدایت کار ستیہ جیت رے کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

1995۔یوروپی یونین کے رہنماووں نے پورے یورپ کے لئے ایک ہی کرنسی یورو پر رضامندی ظاہر کی۔

1995 فیشن اور گلیمر والی دنیا میں مشہور میگزین پلے بوئے کی 36 سال کی پابندی کے بعد پھر سے فروخت شروع ہوئی۔

1997۔ ارونادھتی رائے کو انکے ناول ’ دی گاڈ آف اسمال تھنگس‘ کے لئے برطانیہ کے سب سے معروف اعزاز ساہتیہ انعام ’بوکر‘ سے نوازا گیا۔

2000۔یوکرین کے صدر لیوند کھچما نے چینیبال ایٹمی انرجی اسٹیشن بند کرنے کا حکم دیا یہاں 1986 میں ایٹمی تابکاری کا بدترین حادثہ ہوا تھا جس میں متعدد جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

2001۔ اٹلی میں پیسا کی جھکی مینار کو 11 سال بند رہنے کے بعد دوبارہ کھولا گیا۔

2010۔ آسٹریلیا کے کرسمس جزیرہ کے پاس 90 عقیدت مندوں کو لے کر جارہی کشتی حادثہ کا شکار ہونے سے 48 لوگوں کی موت ہوگئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *