کراچی بیکری میں گیس سلنڈر دھماکہ۔ زخمیوں کا معیاری علاج کروانے چیف منسٹر کی ہدایت

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کراچی بیکری گگن پہاڑ میں سلنڈر پھٹ پڑنے کے حادثہ میں زخمی ہونے والوں کا معیاری علاج کروانے کی ہدایت دی ہے۔

 

گگن پہاڑ میں واقع بیکری میں آج اچانک گیس کے اخراج کے نتیجہ میں آگ لگ گئی اور سلنڈر پھٹ پڑا تھا، اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق ریاست اتر پردیش سے بتایا گیا ہے۔

 

چیف منسٹر نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کو ان کا معیاری علاج کروانے کی ہدایت دی۔ آٹھ زخمیوں کو کنچن باغ کے ڈی ار ڈی او ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ گیس کے اخراج کے نتیجہ میں گگن پہاڑ میں واقع کراچی بیکری کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں سلنڈر پھٹ پڑا اور 15 ورکرز شدید طور پر جھلس گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *