لوک سبھا کی سکیورٹی میں لاپرواہی کا معاملہ، پارلیمنٹ عملے کے 8 ارکان معطل

[]

لوک سبھا کی سکیورٹی میں بدھ کو ہونے والی کوتاہی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کو پارلیمنٹ عملے کے 8 ارکان کو معطل کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

نئی دہلی: لوک سبھا کی سکیورٹی میں بدھ کو ہونے والی کوتاہی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کو پارلیمنٹ عملے کے 8 ارکان کو معطل کر دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق، پارلیمنٹ عملے کو ان 8 ارکان کو لوک سبھا کی سکیورٹی میں ہونے والی کوتاہی کی جاری اعلیٰ سطحی جانچ میں ابتدائی سطح پر پائی جانے والی غلطیوں کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری نے جمعرات کو پارلیمنٹ کی ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا جس میں پولیسنگ، سکیورٹی اور قانون کا تجربہ رکھنے والے ارکان شامل ہوں تاکہ 13 دسمبر کو پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں کوتاہی کی تحقیقات کی جا سکیں۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں منیش تیواری نے لکھا، ’’13 دسمبر 2023 کے واقعات کی ایک ساتھ تحقیقات کے لئے پارلیمنٹ کی ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے جس میں پولیس، سکیورٹی اور قانون کا سابقہ ​​تجربہ رکھنے والے ارکان شامل ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *