سیکوریٹی میں سنگین کوتاہی، جمہوری اقدار پر حملہ کے مترادف:ریونت

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ پارلیمنٹ کی سیکوریٹی میں کوتاہی تشویشناک امر ہے اور انہوں نے اس واقعہ کوجمہوری اقدارپرحملہ قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ نہ صرف پارلیمنٹ ہاوزپر بلکہ ہمارے جمہوری اقدار پرحملہ کے مترادف ہے۔

سوشل میڈیا پلاٹ فام ”ایکس“ پرپوسٹ کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے اسپیکرلوک سبھااوم برلا پر زوردیا کہ وہ اس واقعہ کی جامع تحقیقات کرائیں اور اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *