[]
کھمم کے کانگریس پارٹی آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں کھمم سٹی کانگریس اقلیتی صدر حافظ عباس نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتی کانگریس پارٹی قائدین کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرے ۔حالیہ منعقدہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ بھر کے مسلمانوں نے کانگریس پارٹی کا بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کے ذریعے کانگریس پارٹی کو اقتدار تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا حافظ محمد عباس نے صحافتی کانفرنس میں کہا کہ کھمم شہر اور ضلع بھر میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے کانگریس پارٹی کے اقلیتی قائدین نے کئ سالوں سے انتھک کوششیں کی کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے محمد جاوید جو کھمم سٹی کانگریس کے صدر نشین ہے محمد جاوید پھچلے بیس سالوں سے کانگریس پارٹی میں رھتے ھوے ایک مضبوط اور وفادار سپاہی کی طرح کانگریس پارٹی کے لیے کام کیا بالخصوص محمد جاوید نے پچھلے ساڑھے نو سالوں میں کھمم ضلع میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے نامساعد حالات کا سامنا کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے لیے رات دن محنت کی کھمم اسمبلی حلقہ سے محمد جاوید کانگریس پارٹی کے مظبوط دعویدار تھے بلاآخر کانگریس ھائی کمانڈ نے محمد جاوید کے بجائے ٹی ناگیشور راؤ کو کھمم اسمبلی حلقہ سے کانگریس کا امیدوار بنایا اس کے باوجود کانگریس پارٹی کے فیصلے پر کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے تمام اقلیتی قائدین نے ٹی ناگیشور راؤ کے لیے رات دن محنت کرتے ہوئے ٹی ناگیشور راؤ کو شاندار کامیابی سے ہم کنار کیا کھمم ضلع کانگریس اقلیتی قائدین نے کانگریس پارٹی ھائی کمانڈ سے پرزور مطالبہ کیا کہ محمد جاوید کو ایم ایل سی دیاجائے یا 2024 اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کا ٹکٹ دیاجائے کھمم سٹی کانگریس پارٹی اقلیتی صدر حافظ عباس نے کہا کہ عنقریب کھمم شہر اقلیتی قائدین کا ایک وفد تلنگانہ کانگریس پارٹی کے ذمداران اور کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کرگے سونیا گاندھی راہول گاندھی پریانکا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یاداشت بھی پیش کی جائیگی