خالصتان نوازوں کے خلاف پارلیمنٹ سے سخت پیام جائے: پرینکا چترویدی

[]

نئی دہلی: شیوسینا (یو بی ٹی) کی ایک رکن نے منگل کے دن بیرونی ممالک میں خالصتان نواز عناصر کی بڑھتی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 وقفہ صفر میں مسئلہ اٹھاتے ہوئے پرینکا چترویدی نے کہا کہ خالصتانی دہشت گرد بیرونی سرزمین پر زور پکڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ ہمارے ملک کو دھمکارہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ سخت پیام جانا چاہئے کہ ہندوستان ایسی سرگرمیاں برداشت نہیں کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے عناصر کی دھمکیوں کا نوٹ لینا چاہئے اور موزوں کارروائی کرنی چاہئے۔ ہمیں پارلیمنٹ کے ذریعہ سخت پیام دینا چاہئے کہ ایسی سرگرمیاں ہمارے لئے قابل ِ قبول نہیں۔ پرینکا چترویدی نے کہا کہ ہمیں ایسے دہشت گردوں کو ہندوستان واپس لاکر سخت کارروائی کرنی چاہئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *