کے سی آرنے کولہے کی تبدیلی کی کامیاب سرجری کے بعد واکر کی مدد سے چہل قدمی کی

[]

حیدرآباد: بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کی سرجری کامیاب رہی۔ وہ فی الحال سوماجی گوڈہ کے یشودا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہ آہستہ آہستہ زخموں  سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ سرجری کے بعد کے سی آر کو پہلی بار ڈاکٹروں نے اُن کی چہل قدمی کرائی۔

 ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق بی آر ایس سربراہ نے واکر کی مدد سے آہستہ آہستہ قدم اٹھائے۔ بی آر ایس پارٹی ایکس (ٹویٹر) نے اس سے متعلق ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اسے دیکھ کر عوام اور بہت سے سیاسی قائدین کے سی آر کے جلد صحت یاب ہو کر عوامی خدمت میں واپس آنے کی خواہش کی ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ سرجری کے بعد کے سی آر کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی جلد صحت یابی کےلئے ڈاکٹرس کا تعاون کر رہے ہیں۔ کے سی آر ذہنی طور پر بھی مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ انہیں دو سے تین دن میں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کے سی آر جمعرات کی رات واقع اپنی رہائش گاہ پر پھسل کر گر گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے سی ٹی سکین سمیت مختلف طبی ٹیسٹ کئے۔ پتہ چلا کہ کے سی آر کی بائیں پیر کے کولہے کے حصے میں فریکچر ہوا ہے۔ اس خصوص میں ڈاکٹروں نے ہیلتھ بلیٹن بھی جاری کیاتھا۔

 کے سی آر کی شام کو کولہے کی تبدیلی کی سرجری ہوئی۔ کے سی آر کو سرجری کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں 6-8 ہفتے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی حالت مستحکم ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *