شہید جنرل قاسم سلیمانی قتل کیس میں 49 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کا عدالتی حکم

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدالت نے بغداد میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی قتل کی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے امریکی محکموں، فوجی یونٹوں اور شخصیات کو حکم دیا کہ کیس دائر کرنے والے دعویداروں کو مجموعی طور پر 77۔49 ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

یاد رہے کہ مذکورہ فیصلہ تہران کی عدالت میں بین لاقوامی تعلقات کے قانونی کورٹ کی برانچ 55 کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

ایران بھر سے مجموعی طور پر 3318 مدعیان کی طرف دائر ہونے والی 114 کیسوں اور شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ 

عدلیہ کے مطابق ادا شدہ رقوم کو متاثرین پر خرچ کیا جائے گا جن کو شہید سلیمانی پر حملے کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *