تلنگانہ کے 6 ایم ایل ایز، 100کروڑ مالیتی اثاثوں کے کلب میں شامل

[]

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے نو منتخب ارکان میں کانگریس کے گڈم وویکا نند امیر ترین ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے 606کروڑ مالیتی اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔

119 کے منجملہ6ارکان اسمبلی میں ہر ایک رکن کے اثاثوں کی مالیت 100 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ پرچہ نامزدگیوں کے ساتھ داخل کردہ حلف ناموں کے ذریعہ اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

6،امیر ترین ارکان میں کانگریس کے5اور بی آر ایس کا ایک ایم ایل اے شامل ہے۔ 16 ایم ایل ایز نے اپنے اثاثہ جات50 کروڑ سے 100 کروڑ کے درمیان بتائے ہیں جبکہ90، ارکان نے اعلان کیا کہ ان کے اثاثوں کی مالیت 50کروڑ روپے سے کم ہے۔

جی وویکا نند جنہوں نے الیکشن سے تقریباً ایک ماہ قبل بی جے پی سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے، حلقہ اسمبلی چنور سے منتخب ہوئے ہیں۔جی وویکا نند کے بھائی جی ونود بھی امیر ارکان اسمبلی میں شامل ہیں جو حلقہ اسمبلی بیلم پلی سے منتخب ہوئے ہیں۔

کانگریس کے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی، کانگریس کے دوسرے امیر ترین ایم ایل اے ہیں، ریڈی نے بی جے پی سے کانگریس میں ملنے کے بعد حلقہ منگوڈ سے کامیابی درج کرائی ہے ریڈی 458 کروڑ مالیت کے اثاثہ جات رکھتے ہیں۔ پونگولیٹی سرینواس ریڈی کانگریس کے تیسرے امیر ترین ایم ایل اے ہیں وہ،434کروڑ مالیتی اثاثہ جات رکھتے ہیں۔

12 ویں کامیاب پی سرینواس ریڈی نے حلقہ پالیر سے کامیابی حاصل کی ہے۔ حلقہ بودھن سے نو منتخب ایم ایل اے سدرشن ریڈی بھی امیر ترین ایم ایل ایز میں شامل ہیں۔ انہوں نے 102 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔

میدک کے ایم پی پربھاکر ریڈی جو حلقہ دوباک سے منتخب ہوئے ہیں،100کروڑ پلس کلب میں بی آر ایس کے واحد ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے 197 کروڑ مالیتی اثاثوں کا اعلان کیا ہے

۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے کم اثاثوں کا اعلان کرنے والے ارکان میں بھی کانگریس کے3ایم ایل ایز شامل ہیں اور یہ تینوں ایس ٹی حلقہ جات سے منتخب ہوئے ہیں ان میں خانہ پور کے وی بھوجو (24لاکھ مالیتی اثاثہ جات) دیور کنڈا کے بالو نائک (28 لاکھ) اور اشوار راؤ پیٹ سے منتخب ادی نارائنہ (56لاکھ مالیتی اثاثہ جات) شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *