[]
حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار کومعطل کردیا ہے۔ ووٹنگ کی گنتی کے دوران ڈی جی پی نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی تھی اور گلدستہ حوالے کیا تھا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی اختلاف ورزی پر ڈی جی پی کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ساتھ ہی ایڈیشنل ڈی جی پیز سندیپ کمارجین،مہیش بھگوت کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔