قرآن مجید کی توہین اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی حالات اور دوطرفہ معاملات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے حالیہ واقعے پر یورپی یونین کی جانب سے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک میں اسلام ہراسی کے واقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ایران توہین آمیز واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

گفتگو کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ قرآن مجید کی توہین کے واقعات یورپی یونین کی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین توہین مذہب کے اقدامات اور توہین آمیز واقعات کی مذمت کرتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *