غزہ سے مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا

[]

حماس نے دونوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے نمائندوں کے حوالہ کیا جنہوں نے انہیں اسرائیلی فوج اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ کو سونپ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی آج تک کے لئے بڑھا دی گئی تھی اور اس کو مزید بڑھانےکے تعلق سے بات چیت جاری ہے۔اس دوران غزہ پٹی سے دو اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کو جمعرات کی شام رہا کر دیا گیا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان توسیع شدہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے یرغمالیوں کی ساتویں کھیپ میں سے یہ پہلے دو ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ رہا کیے گئے دونوں یرغمالی اس وقت اسرائیلی علاقے میں ہیں اور ہتزیریم بیس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔حماس نے دونوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے نمائندوں کے حوالہ کیا جنہوں نے انہیں اسرائیلی فوج اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ کو سونپ دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ان دونوں کی شناخت 21 سالہ مایا شیم اور 40 سالہ امت سوسنا کے نام سے کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ کل 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رات  میں رہا کر دیا جائے گا۔ حماس کے عسکریت پسند انہیں غزہ میں مختلف اوقات اور مقامات پر آئی سی آر سی کو منتقل کریں گے کیونکہ وہ فلسطینی سرزمین کے مختلف مقامات پر رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *