سہانا خان نے کی عالیہ بھٹ کی تعریف

[]

ممبئی: شاہ رخ خان کی بیٹی اور اداکارہ سہانا خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی اس بات پر خوب تعریف کی ہے کہ انہوں نے اپنی ایک ہی ساڑھی دوسری مرتبہ پہنی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنی نئی فلم ’دی آرچیز‘ کی تشہیری مہم کے دوران سہانا خان نے رول ماڈل شخصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کی مثال دی۔23 برس کی سہانا خان نے عالیہ بھٹ کی جانب سے ایک ہی ساڑھی کو دوسری مرتبہ پہننے کو سراہا اور اسے ماحول دوست عمل قرار دیا۔

ایکس (ٹوئٹر) پر سہانا خان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’نیشنل ایوارڈ میں عالیہ بھٹ نے اپنی ساڑھی دوبارہ پہنی، میرے خیال سے جس کے پاس پلیٹ فارم ہو اور وہ عوام پر اس قدر اثر رکھتا ہو، اُس کی جانب سے ایسا کرنا شاندار عمل ہے۔‘

اگر عالیہ بھٹ دوبارہ سے اپنی ساڑھی پہن سکتی ہیں تو ہم بھی کسی پارٹی میں کپڑے دوسری مرتبہ پہن کر جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اس بات کا احساس نہیں کرتے لیکن نئے کپڑے بنانے سے بہت کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے ہمارے ماحول اور بائیو ڈائیورسٹی پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘ خیال رہے کہ عالیہ بھٹ نے یہ ساڑھی پہلے اپنی شادی کے روز پہنی تھی۔

سہانا خان کی نئی فلم ’دی آرچیز‘ 7 دسمبر کو دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *