ویراٹ کوہلی نے اپنے دیرینہ مینیجر بنٹی سجدے کو برخواست کردیا

[]

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی نے جو ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کے پہنچنے میں کلیدی رول ادا کرچکے ہیں، چونکا دینے والی خبر سنائی ہے۔ انہوں نے اپنے دیرینہ منیجر بنٹی سجدے سے کو برخواست کردیا ہے۔

بنٹی سجدے کی برخواستگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ تاہم رپورٹس بتاتی ہیں کہ ویراٹ کوہلی اب اپنی کمپنی شروع کرنے والے ہیں اور اسے رجسٹر کرنے کی کارروائی کررہے ہیں۔

کارنر اسٹون کے مالک بنٹی سجدے ویراٹ کوہلی کے علاوہ کئی ہندوستانی کرکٹرز جیسے روہت شرما، کے ایل راہول اور شبھمن گل کے انتظامات سنبھالتے تھے۔  

تاہم کوہلی اور بنٹی سجدے ایک طویل اور کامیاب شراکت داری کے بعد الگ ہو گئے ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران بہت سے دوسرے کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے کارنر اسٹون سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

روہت، کے ایل راہول، اجنکیا، شبھمن اور دیگر۔ لیکن ویراٹ اور کارنر اسٹون لازم و ملزوم تھے۔ اب، وہ رشتہ بھی ختم ہو گیا ہے۔ ذرائع نے اس کی تصدیق کی۔  

واضح رہے کہ 2020 میں کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن نے ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر بنٹی سجدے کی کمپنی کارنر اسٹون کے ساتھ ٹیلنٹ مینجمنٹ اسپیس میں قدم رکھا تھا۔ اس وقت اسے دھرما کارنر اسٹون ایجنسی (DCA) کہا جاتا تھا۔

تاہم کارنراسٹون کے ساتھ کوہلی کی شراکت کا انتظام الگ سے کیا گیا تھا اور نئے مشترکہ منصوبے کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔

جو لوگ اس خبر کے بارے میں جانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کارنر اسٹون خود کوہلی چلاتے تھے، بنٹی سجدے نہیں۔

کوہلی کے تجارتی مفادات کو سنبھالنے اور ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کے مالک ہونے سے زیادہ بنٹی سجدے، ویراٹ کے قریبی شخص رہے ہیں اور اکثر کرکٹ میچوں میں ان کے ساتھ دیکھے جاتے تھے۔ تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

کارنر اسٹون مینجمنٹ کمپنی پی وی سندھو، ثانیہ مرزا، امیش یادیو، کلدیپ یادیو اور انڈر 19 کرکٹ کے کپتان یش دھول جیسے کھلاڑیوں کا انتظام جاری رکھے ہوئے ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *