[]
وارنسی: گیان واپی کامپلکس میں واقع ”ویاس جی کا تہہ خانہ“ کو ضلع مجسٹریٹ کے حوالے کرنے کے معاملے کی سماعت منگل تک موخر کردی گئی۔
وجئے شنکر رستوگی نامی وکیل نے ضلع جج سے درخواست کی کہ اسے بھی کیس کا فریق بنایا جائے۔ پیر کو اسے اپنا موقف پیش کرنا تھا مگر وکیل کی موت کے بعد سماعت موخر کردی گئی۔ ہندو فریق کے وکیل نے یہ بات کہی۔
ضلع جج اے کے وشویش نے معاملے کی اگلی سماعت21/ نومبر کو مقرر کی۔ یادو نے تہہ خانہ سے چھیڑچھاڑ کے خدشات کے تحت اس کی کنجی ضلع مجسٹریٹ کے حوالے کرنے کی درخواست کی۔8/ نومبر کو درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد عدالت نے 18/ نومبر کے لیے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
مگر رستوگی کی درخواست کے بعد عدالت نے اسے اپنا موقف پیش کرنے کو کہا تھا۔ اس نے دلائل پیش کیے مگر وقت کم ہونے کی وجہ سے عدالت نے اسے یہ معاملہ جلد ختم کرنے کو کہا۔
جب اس نے مزید وقت مانگا تو عدالت نے معاملے کی سماعت کی تاریخ20/ نومبر مقرر کی۔ یادو نے قبل ازیں کہا تھا کہ حکام نے 1993ء میں ”ویاس جی کا تہہ خانہ‘’نامی بیس مینٹ کو مقفل کردیا تھا۔ اس سے قبل اس تہہ خانہ میں سومناتھ پجاری پوجا کرتے تھے۔