
حیدرآباد۔ قسمت کب اور کس کا دروازہ کھٹکھٹائے اس تعلق سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ پنجاب اسٹیٹ سپر لاٹری میں 3 کروڑ روپے کا جیک پاٹ ایک عام ٹیکسی ڈرائیور کو لگا صرف 500 روپے کا ٹکٹ خرید کر وہ کروڑ پتی بن گیا۔
ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے علاقے فتح پور کے رہنے والے کالیان چند پیشے سے ٹیکسی ڈرائیور ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک مسافر کو چھوڑنے پنجاب کے شہر بھٹنڈا گئے تھے۔ وہاں انہوں نے ‘رتن لاٹری اسٹال’ سے
500 روپے کی قیمت والے دو لاٹری ٹکٹ خریدے جس میں انہوں نے پہلے انعام کے طور پر 3 کروڑ روپے کی خطیر رقم جیت لی۔
