امریکہ-ایران امن معاہدے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کا آغاز، امریکی وفد پہنچ گیا، ایران پر غیر یقینی صورتحال برقرار

’تسنیم‘ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بقائی نے امریکی موقف پر سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔ اب یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کی فوجی جارحیت پر فوری لگام لگائے۔ بقائی نے خبر دار کیا کہ لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل ہورہی خلاف ورزی پورے امن معاہدے کو سبوتاژ کرسکتی ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اس امن معاہدے پر صرف برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر عمل کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران ’عزم کے لیے عزم‘ کے اصول پر کام کر رہا ہے۔ شرائط کی کسی بھی خلاف ورزی کا ایران کی جانب سے مساوی اور سخت جواب دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *