[]
ریاض ۔ کے این واصف
بین الاقوامی یوم طلبا کے موقع پر کنگ سعود یونیورسٹی ریاض مین زیر تعلیم مختلف ممالک کے طلباء نے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
طباء نے یونیورسٹی کے احاطہ میں اسٹالز قائم کئے جس میں اپنے اپنے ملک کی روایتی اشیا کی نمائش کے لئے رکھیں۔ اس نمائش مین جملہ 20 ممالک اسٹالز قائم کئے گئے تھے۔
جامعہ کے صدر پروفیسر بدران نے نمائش کے تمام اسٹالز پر طلباء سے ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے سکریٹری پریس اینڈ انفار میشن شبنیر اور سکریٹری کمیونٹی ویلفیر معین اختر بھی نمائش تشریف لائے اور ہندوستانی طلباء کو مبادکباد دی۔
ہندوستانی طلباء ٹیم جس کی قیادت حامد نے کی نے بھی اپنا اسٹال قائم کیا۔ لولو ہائپر مارکٹ، اور چٹخارے رسٹورنٹ کے تعاون سے اسٹال پر روایتی لباس، نوادرات اور غذائی اشیا پیش کی گئیں۔ اس شو مین طلباء کو سماجی جہد کار سلمان خالد (KSUMC) اور ڈاکٹر افضل (KSU)کا بھی تعاون حاصل رہا۔