مندر کی ہونڈی سے برآمد 20 روپے کے نوٹ پر عجیب دعا – ساس سے نجات کی بھگوان سے التجا—مندر کا عملہ بھی حیران

آندھرپردیش کے اننت پور ضلع کے آتماکور منڈل میں واقع ایک مندر کے ہونڈی میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔

 

حکام کے مطابق جب مندر کی ہونڈی کھولی گئی اور اس میں بھکتوں کی جانب سے ڈالا گیا چندہ گنا جا رہا تھا تو ایک 20 روپے کے نوٹ پر لکھی گئی تحریر نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ نوٹ پر درج تھا: “اے بھگوان، میں اپنی ساس کی اذیت سے تنگ آ چکی ہوں، براہ کرم اسے جلد اپنے پاس بلا لو۔”

 

یہ غیر معمولی درخواست دیکھ کر مندر کے اہلکار اور موجود افراد حیرت زدہ رہ گئے۔ واقعے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں میں اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *