ایس آئی آر کی خامیاں بے نقاب – آندھرپردیش کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر امجد باشا کا ووٹ بھی غائب

کڑپہ –   ووٹر لسث کی خصوصی نظرثانی  کے دوران سامنے آنے والی بے ضابطگیاں ایک کے بعد ایک منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ اس بار آندھرپردیش کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر امجد باشا کا ووٹ ہی ووٹر لسٹ سے غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

 

امجد باشا نے الزام لگایا کہ سال 2002 کی ووٹر لسث میں ان کا نام موجود نہیں ہے، جبکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ووٹ بھی فہرست سے غائب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مکان نمبر 9-420 سے مسلسل چار گھروں کے ووٹ بھی حذف ہو گئے ہیں۔

 

اس معاملے پر انہوں نے ضلع کلکٹر کو باضابطہ شکایت پیش کرتے ہوئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

 

امجد باشا نے سوال کیا کہ وہ پیدائش سے اسی گھر میں رہ رہے ہیں، پھر ووٹر لسث سے ان اور ان کے افراد خاندان کے نام کیسے غائب ہو گئے؟ انہوں نے ضلع کلکٹر اور الیکشن کمیشن سے فوری طور پر معاملہ کی تحقیقات کرکے متاثرہ ووٹروں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *