اسرائیلی جاسوسی پر امریکا میں کھلبلی، پینٹاگون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگون نے امریکہ کے خلاف اسرائیلی جاسوسی کے خطرے کی درجہ بندی کو بلند ترین سطح تک بڑھا دیا ہے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کی انٹیلی جنس سروس کے ایک داخلی پیغام میں اسرائیل کی جاسوسی سرگرمیوں کو “ہائی تھریٹ” کی سطح پر رکھا گیا ہے۔ امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ اسرائیل، مشرق وسطی سے متعلق پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل اعلی امریکی عہدیداروں کی نگرانی اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ خدشات خاص طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ان کے بارے میں امریکی فیصلوں سے متعلق معلومات کے حصول پر مرکوز ہیں۔

این بی سی نے موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے سے دعوی کیا کہ اسرائیل کی حالیہ سرگرمیوں نے روایتی انٹیلی جنس حدود کو بھی عبور کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کے اسرائیل کے دوروں کے دوران اضافی حفاظتی اور انسدادی اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔ تل ابیب کی جانب سے واشنگٹن کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیاں گزشتہ کئی برسوں سے امریکی اداروں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *