جنوبی لبنان سے مقبوضہ علاقے "عرب العرامشہ" پر 18 راکٹ داغے گئے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے صیہونی سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کو کشیدہ قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع گاؤں “عرب العرامشہ” کو 18 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ یہ میزائل کھلے اور غیر آباد علاقوں میں مارے گئے۔

ان ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بالائی اور مغربی الجلیل کے دو علاقوں میں صہیونی آباد کاروں سے کہا گیا کہ وہ پناہ گاہوں اور محفوظ مقامات پر چلے جائیں اور وہیں بیٹھے رہیں۔

اس کے علاوہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع دو صہیونی بستیوں المنارہ اور تل رمیم میں تمام مواصلاتی راستے بند کر دئے گئے۔

اسی دوران جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے البونہ، الجبین، شیحین، عیتا الشعب اور رامیا کے قصبوں پر بمباری کی ہے۔

یہ صورت حال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ روز صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں اینٹی آرمر گولوں اور مارٹروں کے نتیجے میں 20 سے زائد (غاصب) آباد کار اور فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *