‌نامپلی واقعہ پر چیف منسٹر کا اظہار رنج۔ گورنر نے رپورٹ طلب کرلی

[]

حیدرآبا۔ ریاستی گورنر تمیلی سائی سوندا راجن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے بازار گھاٹ آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔

 

چیف منسٹر نے مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ متاثرین کے ساتھ رہتے ہوئے انہیں امداد فراہم کی جائے، زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج کروانے کی بھی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔

 

اسی دوران گورنر نے حادثہ کی وجوہات اور کیا کاروائی کی گئی اس پر اندرون دویوم رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *