
حیدرآباد: حیدراباد کے شمس آباد راجیو گاندھی ایرپورٹ پر سوڈان سے پہنچنے والے ایک مسافر میں ایبولا وائرس کی ہسٹری پائے جانے کے بعد طبی عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق محمد نامی مسافر جمعرات کے روز سوڈان سے شمس آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ ایرپورٹ پر حکومت کی جانب سے قائم اسکریننگ مرکز میں طبی معائنہ کے دوران ڈاکٹروں نے اس میں ایبولا وائرس کی ہسٹری کی نشاندہی کی۔
اس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر مسافر کو فوری طور پر گاندھی ہاسپٹل کے آئسولیشن سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے مطابق مسافر کے نمونے حاصل کرکے جانچ کے لئے سی سی ایم بی روانہ کر دیے گئے ہیں، جبکہ رپورٹ آنے تک اسے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
