ایرانی مسلح افواج کے صبر کی بھی ایک حد ہے، محسن رضائی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مصلحت نظام کونسل کے رکن محسن رضائی نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں میں اضافے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی نگرانی اور انتظام کے تحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کے بحری محاصرے کے تسلسل کی اجازت نہیں دے گا اور لبنان میں کشیدگی میں مزید اضافے کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن رضائی نے اپنے بیان میں مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے صبر کی بھی ایک حد ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *