ملکارجن کھڑگے کا مودی حکومت پر شدید حملہ، ’تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی سازش رچی گئی‘

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے تعلیمی نظام، امتحانات میں بے ضابطگیوں اور نوجوانوں کے مسائل کو لے کر مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک تفصیلی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے نوجوانوں کو بدعنوانی کے جال میں پھنسا کر تعلیمی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ’ایگزام واریئر‘ بنانے کی بات کرتی رہی لیکن جب طلبہ نے سوال اٹھائے تو انہیں مختلف القابات دے کر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحان دینے والے طلبہ ہوں یا قومی اہلیت و داخلہ امتحان کے امیدوار، نوجوانوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *