تہران اور واشنگٹن کے مجوزہ معاہدے سے متعلق آکسیوس کی رپورٹ کی تردید

باخبر ذرائع  نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ صہیونی حکومت کے قریب سمجھے جانے والے میڈیا کی جانب سے شائع کردہ یہ نکات دراصل امریکی مؤقف اور یکطرفہ بیانیہ ہیں، جنہیں ایرانی فریق کی تائید حاصل نہیں۔

واضح رہے کہ Axios نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مجوزہ معاہدے میں ایران اور امریکہ کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز کو بغیر ٹول ٹکس کے کھولنے اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں موجود بحری بارودی سرنگوں کو ہٹانے جیسے نکات شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *