کون ہیں کیرلم کے نئے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن؟ آئیے جانتے ہیں

وی ڈی ستیسن اسکول کی زندگی سے ہی طلبہ سیاست میں آ گئے تھے اور مسلسل سرگرم رہے۔ وہ ایم جی یونیورسٹی یونین کے چیئرمین رہے، جو کانگریس کے یوتھ ونگ ’کیرالہ اسٹوڈنٹس یونین‘ کی نمائندگی کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وی ڈی ستیسن، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @vdsatheesan</p></div><div class="paragraphs"><p>وی ڈی ستیسن، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @vdsatheesan</p></div>

i

user

google_preferred_badge

کانگریس نے طویل غور و خوض کے بعد آج کیرلم کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کی قیادت والی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وی ڈی ستیسن کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ اس عہدہ کی ریس میں ستیسن کے علاوہ کے سی وینوگوپلا اور رمیش چونی تھلا بھی شامل تھے۔ لیکن مسلسل غور و خوض کے بعد ستیسن کے نام پر مہر لگی۔

کانگریس لیڈران دیپا داس منشی، مُکل واسنک اور اجے ماکن نے آج ستیسن کو کیرالہ قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی ان کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ انتخابی نتائج آنے کے بعد سے ہی اتحادی پارٹیوں نے کھل کر ستیسن کی حمایت کی تھی۔ انہیں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) اور کیرالہ کانگریس (جوزف) جیسی اتحادی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل تھی۔

وزیر اعلیٰ کی ریس میں کے سی وینوگوپال کو پیچھے چھوڑنے والے ستیسن کیرلم کانگریس کے سینئر لیڈر اور مشہور وکیل بھی ہیں۔ وکالت کی دنیا سے سرگرم سیاست میں آئے ستیسن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے کارکنان کے درمیان کافی مقبول ہیں۔ وہ زمینی سطح پر کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ ایرناکولم ضلع کے پراوور اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ 2001 میں وہ پراوور سیٹ سے پہلی بار کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی وہ اس سیٹ پر مسلسل فتح حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے 2001 میں پہلی جیت حاصل کرنے کے بعد 2006، 2011، 2016 اور 2021 میں بھی جیت حاصل کی۔ 2026 میں انہوں نے اس سیٹ پر اپنی چھٹی جیت درج کی، شروعات میں پراوور سیٹ نارتھ پراوور سیٹ ہوا کرتی تھی۔

وی ڈی ستیسن اسکول کی زندگی سے ہی طلبہ سیاست میں آ گئے تھے اور مسلسل سرگرم رہے۔ وہ ایم جی یونیورسٹی یونین کے چیئرمین رہے، جو کانگریس کے یوتھ ونگ ’کیرالہ اسٹوڈنٹس یونین‘ کی نمائندگی کرتی ہے۔ بعد میں وہ کانگریس کے نیشنل اسٹوڈنٹ یونین ’این ایس یو‘ کے سکریٹری بنے۔ وہ مزدور لیڈر بھی رہے، ساتھ ہی کوچن کے صنعتعی علاقے میں ایک درجن سے زائد لیبر یونینوں کے صدر بھی رہے ہیں۔ کانگریس کے اندر ان کی سرگرمی مسلسل بنی رہی۔ ستیسن کیرلم پردیش کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر ہونے کے علاوہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممبر اور کانگریس قانون ساز پارٹی کے وہپ بھی رہے ہیں۔

کانگریس کے سینئر لیڈر ستیسن کو کتابوں کا بھی شوق ہے۔ انہیں فطرت سے محبت ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ کرنا بھی پسند ہے۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم نیٹور اور پنانگڈ سے جبکہ آگے کالج کی پڑھائی کوچن اور ترووننت پورم سے مکمل کی۔ وی ڈی ستیسن نے اپنی ڈگری سطح کی تعلیم ایرناکولم کے تھیوارا واقع سیکریڈ ہارٹ کالج سے حاصل کی، پھر انہوں نے راجگیری کالج آف سوشل سائنسز سے سوشل سروس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیا۔ اس کے بعد وہ ترووننت پورم آ گئے اور لا اکیڈمی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور پھر یہیں پر گورنمنٹ لا کالج سے ایل ایل ایم بھی مکمل کی۔ وہ ایک بہترین مقرر ہیں اور انہوں نے کیرلم اسمبلی میں کئی اہم مسائل اٹھائے ہیں۔

انتخابی حلف نامے کے مطابق ایڈووکیٹ ستیسن کے پاس 6.7 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں، جبکہ ان پر 41.5 لاکھ روپے کی واجبات ہیں۔ انہوں نے اپنی سالانہ آمدنی 2.8 لاکھ روپے بتائی ہے۔ حلف نامے کے مطابق ان کے خلاف 18 زیر التوا مجرمانہ مقدمات ہیں، جن میں سے 7 سنگین نوعیت کے ہیں۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *