تیز رفتار اسپورٹس بائیک ؛ کار سے ٹکرا گئی – ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 5 افراد جاں بحق ؛ تلنگانہ کے محبوب نگر میں حادثہ

محبوب نگر ـ  تلنگانہ کے محبوب نگر میں نوجوانوں کی بائیک ریسنگ کا شوق پانچ جانوں پر بھاری پڑ گیا۔ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار اسپورٹس بائیک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 5 افراد کی دردناک موت ہوگئی، جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

 

اطلاعات کے مطابق اسپورٹس بائیک تقریباً 140 کی رفتار سے دوڑ رہی تھی کہ اچانک سامنے جارہی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ بائیک سوار دور جا گرے۔

 

اس المناک حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی ارشیہ بیگم (30)، اوضیفہ (7) اور دو سالہ عامَر جاں بحق ہوگئے۔اور دیگر زخمی ہوگئے جنھیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ بائیک پر سوار حیدرآباد کے بائیکر یعقوب افضل (25) اور ایک اور شخص بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی مزید تفصیٖلات معلوم نہیں ہوسکی

 

مقامی افراد کا الزام ہے کہ محبوب نگر بائی پاس روڈ بائیک ریسنگ کا اڈہ بن چکا ہے، مگر پولیس جانتے بوجھتے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ بائیک ریسنگ پر فوری روک لگائی جائے، ورنہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *