[]
واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ ہم، اسرائیل کے غزّہ پر دوبارہ قبضے کی حمایت نہیں کرتے اور یہ بات ہم نے اسرائیل کو واضح الفاظ میں بتا دی ہے۔
امریکہ وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پاٹل نے پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس بیان سے متعلق سوال کے جواب میں کہ “جنگ کے بعد غزّہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری ہم اٹھائیں گے” ویدانت پاٹل نے کہا ہے کہ “ہم اسرائیل کے غزّہ پر دوبارہ قبضے کی حمایت نہیں کرتے۔
وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی دورہ اسرائیل کے دوران اپنے مخاطبین پر یہ بات واضح کر دی ہے”۔
پٹیل نے کہا ہے کہ “دوسری طرف غزّہ کی حیثیت کا 7 اکتوبر سے قبل کی حیثیت کی طرف واپس پلٹنا بھی ناممکن ہے۔
علاقے میں اسرائیل کا تحفظ میں ہونا ضروری ہے اور غزّہ کو دہشت گردانہ حملوں کے لئے ایک بیس نہیں بننا چاہیے”۔