کریم نگر میں بی آر ایس کا بند جاری – رکن اسمبلی گنگولہ کملاکر گھر پر نظر بند

کریم نگر شہر میں ہفتہ کے روز کشیدہ صورتحال برقرار رہی۔ بی جے پی کی جانب سے ایم ایل اے کیمپ آفس پر مبینہ حملے کے خلاف بی آر ایس نے کریم نگر بند منانے کا اعلان کیا تھا

 

شہر میں صبح سے ہی بند کا واضح اثر دیکھا گیا، جبکہ سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تاہم بی آر ایس کی جانب سے دی گئی بند کی کال پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس بند کا کریم نگر کے عام شہریوں سے کیا تعلق ہے، اور اسے ناکام بنانے کی دھمکی دی۔

 

مختلف سیاسی بیانات کے باعث کریم نگر میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے شہر بھر میں بھاری جمعیت تعینات کر دی اور متعدد مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو احتیاطی طور پر گرفتار کیا گیا۔

 

احتیاطی اقدامات کے تحت بی آر ایس کے کارکنان کو صبح سویرے ہی حراست میں لے کر مختلف پولیس اسٹیشنوں منتقل کیا گیا، جبکہ مقامی ایم ایل اے گنگولا کملاکر کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

Oplus_131072

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *