انڈیا اتحاد میں بڑا دھماکہ، ڈی ایم کے نے کانگریس سے ناطہ توڑ لیا – لوک سبھا اسپیکر کو خط، ڈی ایم کے نے کانگریس ارکان کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا

نئی دہلی: انڈیا اتحاد کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ڈی ایم کے نے کانگریس کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈی ایم کے کی رکن پارلیمنٹ کنی موزی نے لوک سبھا اسپیکر کو ایک خط لکھ کر پارٹی کے لیے علیحدہ نشستیں مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اب وہ کانگریس ارکان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

 

یہ فیصلہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سامنے آیا، جہاں کانگریس نے وجے کی قیادت والی ٹی وی کے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس پر ڈی ایم کے ارکان اسمبلی نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کانگریس پر اتحاد سے غداری کرنے کا الزام عائد کیا۔

 

ڈی ایم کے قائدین نے کہا کہ کانگریس نے ایک بار پھر اپنی پرانی سیاسی روش کا مظاہرہ کیا ہے اور اتحاد کی بدولت ہی اسے راجیہ سبھا اور اسمبلی میں نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔ پارٹی نے واضح کیا کہ وہ اب کانگریس کی ’’غداری‘‘ سے آگے بڑھتے ہوئے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

 

ادھر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی کانگریس کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی سیاسی مفادات کے لیے اتحادی جماعتوں کو چھوڑ دینا مناسب اقدام نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *