ای ڈی کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ مواد اور مالی لین دین کی جانچ کے دوران منی لانڈرنگ سے متعلق خاطر خواہ شواہد سامنے آئے۔ اس کے بعد 8 مئی 2026 کو پی ایم ایل اے کی دفعہ 19 کے تحت تینوں بانیوں کو گرفتار کیا گیا۔ دیپک سنگھ اور پرتھوی راج سنگھ کو این سی آر خطے سے گرفتار کیا گیا، جبکہ وکاس تنیجا کو بنگلورو سے حراست میں لیا گیا۔ بعد میں دونوں ملزمین کو بنگلورو کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ای ڈی اب کمپنی کے مالی نیٹ ورک، سرمایہ کاری کے ذرائع اور مختلف لین دین کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات اور مزید گرفتاریاں بھی سامنے آ سکتی ہیں۔
