اس واقعہ پر انتہائی افسوس و فکر ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ ’’یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ آج بی جے پی کے غنڈے موالی خواتین کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ کانگریس پہلے بھی بی جے پی حکمراں ریاستوں میں خواتین کے ساتھ بڑھ رہے جرائم پر آواز اٹھاتی رہی ہے۔ خصوصاً بی جے پی سے جڑے لوگوں کے ذریعہ خواتین کی بے حرمتی کا معاملہ اکثر سامنے آتا ہے۔ اس طرح کے واقعات پر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی خاموشی پر بھی لگاتار سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں۔
’نریندر مودی تحفظ خواتین کی ڈینگیں ہانکتے ہیں اور بی جے پی لیڈران خواتین کی آبرو روندنے سے باز نہیں آتے‘
