کریم نگر میں بی جے پی اور بی آر ایس کی الزام تراشی کے بعد ایم ایل اے کیمپ آفس پر حملہ، کار کے شیشے چکنا چور، پولیس نے لاٹھی چارج کیا

کریم نگر میں حضور اباد کے بی آر ایس رکن اسمبلی کوشک ریڈی کے ایم ایل اے کیمپ آفس پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق بی آر ایس رکن اسمبلی کوشک ریڈی کی جانب سے مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے خلاف کئے گئے متنازع ریمارکس کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔

 

اس سے قبل مرکزی وزیر بَندی سنجے کمار اور بی آر ایس قایدین کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری تھا، جس میں ڈرگس کے استعمال سے متعلق بیانات نے تنازع کو مزید بڑھا دیا۔ذرائع کے مطابق اس کشیدہ صورتحال کے بعد بَنڈی سنجے کے حامی مبینہ طور پر ایم ایل اے کیمپ آفس پہنچے اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔

 

اس دوران کار کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے گئے اور دفتر میں نقصان پہنچایا گیا۔اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت حضورآباد کے ایم ایل اے کوشک ریڈی کی موجودگی کی اطلاع پر حملہ کیا گیا۔

 

بعد ازاں بی جے پی کارکنوں نے گنگولہ کملاکر کے کیمپ آفس کے پاس جمع ہوکر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے انھیں منتشر کردیا.جس سے حالات مزید کشیدہ ہوگیے.

 

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *