
اُٹکور منڈل کے مَلے پلی گاؤں جانے والی پی ڈبلیو ڈی سڑک پر روڈ کم ڈیم (Road-cum-Dam) کی تعمیر کے لیے ریاستی وزیر برائے کھیل، ڈیری ڈیولپمنٹ اور محکمہ مویشی پروری جناب واکیتی سری ہری نے سنگِ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ صرف انتخابات کے وقت نہیں بلکہ ہر وقت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب نمائندے صرف الیکشن کے دوران ہی سرگرم رہتے تھے، لیکن اب صورتحال بدل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مَلے پلی کے قریب 2 کروڑ روپے کے بجٹ سے 60 پائپوں کے ساتھ سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے
۔ اس کے علاوہ چھوٹے اور بڑے نالوں کے درمیان 40 پائپوں پر مشتمل پل جدید تکنیکی مہارت کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا ہے، جو برسات کے موسم سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔وزیر سری ہری نے واضح کیا کہ یہ کام فوٹو یا تشہیر کے لیے نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ذمہ داری کے تحت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ کے عوام کے لیے 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔مزید انہوں نے اعلان کیا کہ 210 کروڑ روپے کی لاگت سے نارائن پیٹ تا مکتھل کے درمیان چار رویہ (فور لین) سڑک کی تعمیر کے کام جلد شروع کیے جائیں گے۔
انہوں نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ اُٹکور منڈل کے ہوسلاواری پلی اور مَکدوم پورم دیہات کو ریونیو گاؤں کا درجہ دینے کے لیے فائل تیار کی جائے۔وزیر نے کہا کہ ہر گاؤں میں راشن کی دکان ہونی چاہیے اور تمام مستحق افراد کو نئے راشن کارڈ فراہم کیے جا چکے ہیں۔اس موقع پر منڈل صدر کانگرس وگنیشور ریڈی،یوتھ صدر مہش،کانگرس سینیئر قائد جناب محمد خورشید گدوال،جناب محمد عرفات،جناب محمد حسین ،محمد انور،لنگم،شنکر،دیگر کانگرس کارکنا ن موجود تھے
