
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سابق صدر باراک اوباما کی حکومت کے دور کے مذاکرات کار رابرٹ مالی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے مقابلے میں اختیار کی گئی پسپائی پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔
رابرٹ مالی نے ٹرمپ کے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ میں پیچھے ہٹ رہا ہوں کیونکہ میں بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہوں۔ رابرٹ مالی نے ٹرمپ کے موقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سیاسی خود فریبی قرار دیا، جس میں ناکامی کو بھی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی یہ اقدام کشیدگی کم کرنے اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے ضروری ہے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں آزادی منصوبہ کے نام سے ایک پروگرام کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کے سکیورٹی دائرے کی خلاف ورزی اور کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی تھی۔
تاہم ایران کی مسلح افواج کے سخت ردعمل کے بعد امریکہ کو اپنے اس منصوبے سے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
