مزاحمت جاری رہے گی، جنگ کے دوران دشمن کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں، حزب‌الله

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب‌الله کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ نے واضح کیا ہے کہ تنظیم مزاحمت جاری رکھے گی اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران کسی بھی قسم کے مذاکرات کا امکان نہیں ہے۔

عرب چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب‌الله اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں سے آخری صہیونی فوجی کے نکلنے تک کسی عقب نشینی اور پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ کے دوران ہر طرح کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔

حزب اللہ کے رہنما نے داخلی یکجہتی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ حزب‌الله کسی بھی اندرونی تصادم کی خواہاں نہیں، بلکہ قومی اتحاد کو قائم رکھنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *