ایران کے خلاف جارحیت ٹرمپ کو مہنگی پڑ گئی، امریکی جریدہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جریدے “فارین پالیسی” نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر ایران کے خلاف جنگ پر پشیمان ہوں گے، کیونکہ اس جنگ میں انہوں نے سیاسی، عسکری اور اقتصادی لحاظ سے بھاری قیمت ادا کی، مگر کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

رپورٹ میں آیا ہے کہ ایران کے خطرات کم ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ اور جارحانہ ہو گئے ہیں، جس سے یہ تاثر مضبوط ہوتا ہے کہ ٹرمپ نے اس جنگ میں بہت کچھ کھو دیا لیکن کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

جریدے کے مطابق، ٹرمپ کو توقع تھی کہ امریکی فوجی طاقت کا مظاہرہ ایران کو پسپائی پر مجبور کر دے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ ایران نے امریکی طاقت کے سامنے مزاحمت دکھائی، جس سے امریکہ کے اتحادیوں اور مخالفین دونوں کو یہ احساس ہوا کہ واشنگٹن کی طاقت کی بھی واضح حدود موجود ہیں۔

“فارین پالیسی” نے موجودہ صورتحال کو ٹرمپ کے لیے ایک “اسٹریٹیجک ڈراؤنا خواب” قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس وقت ایسے تعطل کا شکار ہیں جہاں نہ وہ واضح فتح کا اعلان کر سکتے ہیں اور نہ ہی شکست تسلیم کیے بغیر جنگ سے نکل سکتے ہیں۔

رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اپنی حیثیت ایک طاقتور صدر کے طور پر مضبوط کرنے کے بجائے شاید ایسے رہنما کے طور پر سامنے آئیں گے جس نے امریکہ کو ایک مہنگی اور غیر ضروری جنگ میں جھونک دیا، جس کا نتیجہ عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ میں کمی کی صورت میں نکلا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *