بحری قزاقی، ٹرمپ کا اعتراف بحری محاصرہ غیر قانونی ہونے کا ثبوت ہے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کو غیر قانونی بحری محاصرے کا براہِ راست اعتراف قرار دیا ہے۔

بقائی نے کہا کہ ٹرمپ نے ایرانی بحری جہازوں اور بندرگاہوں پر امریکی محاصرے کو کھلے عام قزاقی قرار دیا جس سے ان کے اقدامات کی مجرمانہ نوعیت واضح ہو گئی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی اس کھلی خلاف ورزی کو معمول بنانے کی اجازت نہ دیں۔

بقائی نے کہا کہ یہ اقدام سمندری قزاقی اور بحری رہزنی ہے لہذا امریکہ کو بین الاقوامی قوانین اور آزاد تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی کے لیے مکمل جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کی دفاعی تیاریاں مکمل ہیں، اور ہر ممکنہ جارحیت کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے ڈپلومیسی کا راستہ اختیار کیا ہے اور اب امریکہ کے انتخاب پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے یا تصادم جاری رکھے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے 13 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ جنگ بندی کے بعد بھی محاصرہ جاری رکھا جائے گا۔ اس محاصرے کے دوران امریکی افواج نے کئی ایرانی جہاز، ان کے سامان ضبط اور عملہ اور اہل خانہ کو گرفتار کیا ہے۔

ایران نے امریکی جارحیت کے جواب میں آبنائے ہرمز پر دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کے لیے پہلے سے عائد پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے اور بحری راستے پر کنٹرول مزید سخت کیا ہے تاکہ ملک اور خطے کی سلامتی یقینی بنائی جاسکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *