آبنائے ہرمز کی بندش کا نتیجہ، کویت کی تیل برآمدات صفر ہوگئیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی شپنگ اور تیل کی نقل و حمل پر نظر رکھنے والے ادارے ٹینکر ٹریکرز نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل 2026 کے دوران کویت نے خام تیل کی ایک بھی کھیپ برآمد نہیں کی، جس کے نتیجے میں اس کی تیل برآمدات صفر تک پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹینکر ٹریکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ صورتحال پہلی بار اس وقت سامنے آئی ہے جب پہلی خلیجی جنگ کے بعد کویت کی خام تیل برآمدات مکمل طور پر رک گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، جس سے خطے میں تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت میں شدید رکاوٹ پیدا ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی اس کشیدگی نے نہ صرف توانائی اور ایندھن کی عالمی ترسیل کو متاثر کیا بلکہ پیٹروکیمیکل مصنوعات، کھاد اور دیگر اہم اشیا کی سپلائی چین بھی متاثر ہونے لگی ہے۔

اس صورتحال پر ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر مستقل جنگ بندی قائم ہوجائے اور جنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے تو وہ ضروری حفاظتی اصولوں اور سکیورٹی تقاضوں کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *